سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا جلد دورہ پاکستان کا امکان

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا جلد دورہ پاکستان کا امکان
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ہفتے کو وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کال پر منصب سنبھالنے کی مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان کے لیے سعودی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

  گزشتہ روز ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی جس پر سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا۔محمد بن سلمان پہلے غیر ملکی سربراہ حکومت ہو سکتے ہیں جو پاکستان میں نئی حکومت آنے کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے آرہے ہیں، وہ رمضان کےفوری بعد پاکستان آسکتے ہیں۔ 

 اس فون کال کے فوری بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر پیغام دیا کہ وہ ولی عہد کی جانب سے موصول ہونے والے اس پیغام پر بہت شکرگزار ہیں، وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کیلئے اپنی پرخلوص خواہشات اور نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا۔

  شہباز شریف نے کہا کہ حکومت چین، امریکا، خلیجی ممالک اور اہم یورپی اور مشرق بعید کے ممالک سے سفارتی چینلز سے موصول ہونے والی مبارکباد اور حمایت کے پیغامات پر مطمئن ہے، ان ممالک نے حکومت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ملک میں موجود پیچیدگیوں پر غالب آنے کے لیے نئی حکومت کی حمایت کی جائے گی۔

 ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران موصول ہونے والے یہ اشارے بہت حوصلہ افزا ہیں کیوں کہ پاکستان اہم ممالک کے دارالحکومتوں میں اپنا روایتی اثر کھو چکا تھا۔