ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلاول بھٹو اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، بجٹ و سیاسی امور پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، بجٹ و سیاسی امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، بجٹ اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور وزیراعظم کی کوششوں کو قابل تعریف قرار دیا دونوں رہنماؤں کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے حوالے سے تعاون پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا جبکہ ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شیری رحمان اور نوید قمر بھی موجود تھے۔

ملاقات کو سیاسی و حکومتی رابطوں کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس میں اتحادی حکومت کے معاملات اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے وفد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، اورنگزیب خان، اعظم نذیر تارڑ اور احد چیمہ بھی شامل تھے۔