ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ای چالان کے خلاف ٹرانسپورٹرز کا شہر بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

 ای چالان کے خلاف ٹرانسپورٹرز کا شہر بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 کاوش میمن: ای چالان کے خلاف کراچی کے پبلک ٹرانسپورٹرز نے جمعرات کو شہر بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے, جس کے باعث شہریوں کو سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد تواب خان نے کہا ہے کہ ہڑتال کے دوران شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہے گی، ٹرانسپورٹرز ای چالان کے نظام میں موجود خامیوں اور مبینہ ناجائز جرمانوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

 تواب خان نے کہا کہ ڈی آئی جی ٹریفک دبئی کی مثال دیتے ہیں، تاہم وہاں سڑکوں کا معیار اور ٹریفک سہولیات بھی عالمی معیار کی ہیں۔

 انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق کیے جانے والے چالان قابل قبول ہیں، لیکن غیر منصفانہ جرمانے کسی صورت قبول نہیں کیے جا سکتے۔

انہوں مطالبہ کیا کہ ای چالان کے نظام میں موجود مسائل کو فوری طور پر دور کیا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جا سکتا ہے۔