ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جاتی امرا : نوازشریف کے زیرصدارت مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس

جاتی امرا : نوازشریف کے زیرصدارت مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس جاتی امرا میں منعقد ہوا، جس کی صدارت پارٹی کے سربراہ نواز شریف نے کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال، پارٹی معاملات اور آئندہ سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی اعلیٰ قیادت نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، پرویز رشید، افتخار گیلانی اور عبدالرحمان سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امیر مقام، شاہ غلام قادر اور مشتاق منہاس بھی اجلاس میں موجود تھے۔

اجلاس کے دوران آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ پارٹی کی آئندہ حکمت عملی، تنظیمی معاملات اور سیاسی سرگرمیوں سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر کے مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے اہم فیصلوں پر بھی مشاورت کی گئی، جن کا اعلان مناسب وقت پر کیا جا سکتا ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کا مقصد آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی تنظیمی فعالیت کو مزید مؤثر بنانا اور آئندہ سیاسی چیلنجز کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کرنا ہے۔