ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی سیس پر نئے ٹرانسفر راؤنڈ کھولنے کی تیاری مکمل

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی سیس پر نئے ٹرانسفر راؤنڈ کھولنے کی تیاری مکمل
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سیس (سکول انفارمیشن سسٹم) پر نئے ٹرانسفر راؤنڈ کھولنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ محکمانہ ذرائع کے مطابق نیا ٹرانسفر راؤنڈ 18 جون سے مختلف کیٹیگریز کے اساتذہ کے لیے کھولا جائے گا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق یہ ٹرانسفر راؤنڈ پروموشن حاصل کرنے والے، پوسٹنگ کے منتظر اور میوچل ٹرانسفر کیٹیگریز میں شامل اساتذہ کے لیے دستیاب ہوگا۔

اس سلسلے میں پنجاب بھر کے تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز) کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ ترقی پانے والے اساتذہ کی سیس پر فوری ٹیگنگ یقینی بنائی جائے تاکہ وہ ٹرانسفر راؤنڈ میں بروقت حصہ لے سکیں۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے اضلاع کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے پروموٹڈ اساتذہ کا ڈیٹا سیس ایپ پر اپ ڈیٹ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ ٹرانسفر پراسیس میں شرکت کے لیے ترقی یافتہ اساتذہ کی سیس ٹیگنگ لازمی ہوگی۔

محکمانہ حکام کے مطابق اگر پروموشن پانے والے اساتذہ کی سیس پر ٹیگنگ مکمل نہ ہوئی تو ان کا ٹرانسفر پراسیس متاثر ہو سکتا ہے۔ اسی لیے تمام متعلقہ افسران کو ضروری کارروائی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ نئے ٹرانسفر راؤنڈ کے انعقاد سے اساتذہ کو اپنی تعیناتیوں اور تبادلوں سے متعلق درپیش مسائل کے حل میں سہولت ملے گی۔