ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات کی موسم کے حوالے سے  پیش گوئی سامنے آگئی 

محکمہ موسمیات کی موسم کے حوالے سے  پیش گوئی سامنے آگئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ موسمیات کی موسم کے حوالے سے  پیش گوئی سامنے آگئی 

 آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے کہا ہے ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ کشمیر اور جنوب مشرقی سندھ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی ،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد، موہنجوداڑو 46، تربت،نوکنڈی اور دادومیں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بدھ کے روز موسم کی صورتحال  کے مطابق    اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک جبکہ دن کے اوقات میں شدید گرم رہے گا۔صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر ا ضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گر م رہے گا۔

   صوبہ پنجاب  کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گر م رہے گا۔

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ بالائی /وسطی اضلاع میں دن کے اوقات میں شدید گر م رہے گا۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی/مشرقی اضلاع میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے 

گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان  ہے ۔ جبکہ کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا ا مکان ہے ۔

انتباہ

18 سے 21 جون کے دوران ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا ۔ عوام الناس بالخصوص بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا، دن کے دوران خاص طور پر (11 سے 04 بجے) دھوپ میں کم سے کم نکلیں۔ اور پانی کا زیادہ استعمال کریں