ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک ایران کشیدگی: تفتان بارڈر مکمل بند، غذائی و ایندھن بحران کا خدشہ

پاک ایران کشیدگی: تفتان بارڈر مکمل بند، غذائی و ایندھن بحران کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستان اور ایران کے درمیان واقع تفتان بارڈر کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے جس کے باعث سرحدی علاقے میں غذائی اشیاء اور ایندھن کی قلت کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بارڈر کی بندش کے بعد تفتان بازار بھی جزوی طور پر بند ہو چکا ہے جبکہ ایران سے سستے ایرانی پٹرول کی ترسیل رکنے کے باعث پٹرول کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ صورتحال کے باعث مقامی شہریوں کو روزمرہ زندگی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ دو روز میں ایران سے ڈھائی سو سے زائد پاکستانی طلبہ تفتان پہنچ چکے ہیں جبکہ مزید 100 سے زائد طلبہ کی آمد آج متوقع ہے۔ اسی طرح ایران میں موجود زائرین کی واپسی کا عمل بھی جاری ہے اور اطلاعات کے مطابق دو ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں کی واپسی متوقع ہے۔

انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ایران سے آنے والے تمام شہریوں کے لیے بارڈر پر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ پاکستان سے ایران جانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

مقامی حکام اور امدادی اداروں کی جانب سے سرحدی شہر تفتان میں صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے بروقت نمٹا جا سکے۔