ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان معاملات طے پاگئے

ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان معاملات طے پاگئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی) اور حکومت کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-06-17/331735_4495082_updates.jpg

اسلام آباد میں ٹی ایل پی رہنما  شفیق امینی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ  ناموس رسالت کا  تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے،  ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے مل کر طریقہ کار طےکیا ہے،  توہین مذہب کی روک تھام کے لیے مشاورت سے ایک لائحہ عمل تک پہنچے ہیں۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ  ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے  پر ہر  پاکستانی غمزدہ ہے،  ایک بے گناہ خاتون کو نہ صرف غلط سزا دی گئی اور  قید میں بھی رکھا گیا ہے، پاکستان کے حالات پر کانگریس ارکان کو خط لکھنے والے ڈاکٹر عافیہ کا معاملہ بھی دیکھیں،  ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو  بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے،   حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے پر خط بھی لکھے گی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی کا ایک مطالبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا بھی تھا، پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق طریقہ کار ٹی ایل پی کے سامنے رکھا، اسحاق ڈار  نے یقین دلایا ہےکہ پیٹرول کی قیمتوں میں واضح کمی آئےگی، ٹی ایل پی اور حکومت کےدرمیان معاملات خوش اسلوبی سے طے پاگئے ہیں۔

  حکومت نے ہمارے مطالبات مان لیے ہیں: شفیق امینی
اس موقع پر ٹی ایل پی رہنما شفیق امینی کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمارے مطالبات مان لیے ہیں، ہمارے مطالبات میں تحفظ ناموس رسالت،مہنگائی کا خاتمہ اور ڈاکٹرعافیہ کا معاملہ شامل تھا، ہم نے اپنے مطالبات کے لیے پھر امن مارچ کیا۔شفیق امینی کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کا شکریہ کہ انہوں نے لاکھوں لوگوں کے جذبات کی قدر کی اور ہامرے مطالبات مانے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ غریبوں کی زندگی آسان کرنا ٹی ایل پی کا منشور ہے، ہمیں امید ہے کہ اس معاملے پر ہم آگے بڑھیں گے۔

خیال رہے کہ تحریک لبیک پاکستان کا مطالبات کے حق میں کراچی تا اسلام آباد لانگ مارچ جاری تھا جو کہ حکومت نے جہلم کے قریب روک رکھا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer