ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آٹو فنانسنگ ملک کی بلندترین سطح پرپہنچ گئی!کتنے ارب کا اضافہ ہو اہے؟ 

آٹو فنانسنگ ملک کی بلندترین سطح پرپہنچ گئی!کتنے ارب کا اضافہ ہو اہے؟ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان:اسٹیٹ بینک کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق جون 2026 میں صارفین اور نجی شعبے کو دیے جانے والے بینک قرضوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آٹو اور ہاؤسنگ فنانسنگ میں بھی نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی۔

اعداد و شمار کے مطابق آٹو فنانسنگ میں ماہانہ بنیاد پر 3.4 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 38 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد گاڑیوں کی خریداری کے لیے قرضوں کا حجم 381 ارب 69 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔

اسی طرح گھروں کی تعمیر کے لیے بینک فنانسنگ میں سالانہ 29 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ہاؤسنگ فنانسنگ کا حجم 267 ارب 9 کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پرسنل قرضوں کا حجم بھی بڑھ کر 282 ارب 89 کروڑ روپے ہو گیا، جبکہ صارفین کے مجموعی قرضے 1.15 کھرب روپے تک پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق نجی شعبے کو بینک قرضوں میں سالانہ 15 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زرعی شعبے کی فنانسنگ 671 ارب روپے تک پہنچ گئی۔ مینوفیکچرنگ اور تعمیراتی شعبوں کے لیے قرضوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔