لاہور بورڈ کے طلبا کے بری خبر؛ حل شدہ پیپرزکو آگ لگادی گئیں

لاہور بورڈ کے طلبا کے بری خبر؛ حل شدہ پیپرزکو آگ لگادی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)لاہورکے علاقے کاہنہ نو میں امتحانی سنٹر کے سپرنٹنڈنٹ سے حل شدہ پرچے چھین کر آگ لگادی گئی ، سینٹر سپر ٹینڈنٹ حل شدہ پرچے واپس بنک جمع کروانے جارہا تھا ، ملزمان آگ لگانے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے.

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کے سیکنڈ ایئر کے اسلامیات کے پرچہ کی جوابی کاپیاں جلا دی گئیں، موٹر سائیکل سواروں نے سپرنٹنڈنٹ سے جوابی کاپیاں چھین کر جلانے کے بعد سپرنٹنڈنٹ محمد عامر کی موٹر سائیکل کو بھی آگ لگا دی ،انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان میں آج اسلامیات اختیاری کے مضمون کا پرچہ لیا گیا۔

کاہنہ کے امتحانی مرکز 8 کے سپرنٹنڈنٹس بینک میں جوابی کاپیوں کا بنڈل جمع کرانے جا رہے تھے ،دو موٹر سائیکل سواروں نے سپرنٹنڈنٹ کو روک کر جوابی کاپیاں چھین لیں، اس کے بعد ان کاپیوں اور موٹر سائیکل کو آگ لگا دی گئی، موٹر سائیکل سواروں نے سپرنٹنڈنٹ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

لاہور بورڈ نے متعلقہ تھانہ میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی ہے،کاہنہ کے امتحانی مرکز میں 50 امیدواران کا پرچہ تھا جن میں سے 48 امیدواران نے پرچہ دیا تھا، صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر نے حل شدہ پیپرز جلائے جانے کا نوٹس لیا ہے۔

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں، چیئرمین بورڈ، کنٹرولر امتحانات اور دیگر متعلقہ افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے،صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے چیئرمین لاہور بورڈ کو واقعہ کی فوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer