بھری عدالت میں محبوب دل ٹوٹنے پر بےہوش

بھری عدالت میں محبوب دل ٹوٹنے پر بےہوش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: پسندکی شادی کرکے لڑکی نے منہ موڑ لیا، دل کے ہاتھوں مجبورشوہر ، بیوی کی بے رُخی پرصدمہ برداشت نہ کرسکا،عدالت کے احاطے میں ہی عبدالرحمن بے ہوش ہوگیا۔

سٹی 42 کے مطابق دل والے کہتے ہیں دل توپاگل ہے اورپھرجب محبوب کی بے وفائی کاصدمہ ہوتوپھربعض دفعہ ہوش اُڑ بھی جاتے ہیں۔ ایساہی کچھ ہواہائیکورٹ کے احاطے میں جب لومیرج کرنے والی لڑکی نے شوہرکے حق میں بیان نہ دیا توپھرعبدالرحمان نامی دیوانے کادل ہی ٹوٹ گیا۔

یہ بھی خبر پڑھیں۔۔۔پولیس اور فلاحی ادارے شہرخموشاں کے عدم تعاون پر پریشان 

 ہائیکورٹ میں عبدالرحمان نے درخواست دی تھی کہ اس نے پسند کی شادی کی ہے سسرالیوں نے اس کی بیوی کوزبردستی اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔بیلف نے شازیہ کوبازیاب کرکے عدالت پیش کیا تواس نے موقف اختیارکیا کہ وہ اپنی مرضی سے والدین کیساتھ رہتی ہے۔ شوہرکیساتھ نہیں جانا چاہتی۔ یہ بیان عبدالرحمان پربجلی بن کرگرا۔عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ اس نے اپناگھربھی چھوڑا اب بیوی نے بھی بیوفائی کردی۔ہائیکورٹ میں اس مقدمے کی سماعت جسٹس سرفرازڈوگرنے کی۔

یہ بھی دیکھیں