ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پارلیمنٹ میں افواج پاکستان اور عدلیہ کیخلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دوں گا: ایاز صادق

پارلیمنٹ میں افواج پاکستان اور عدلیہ کیخلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دوں گا: ایاز صادق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں افواجِ پاکستان اور عدلیہ کیخلاف کسی کو بات نہیں کرنے دوں گا، اپوزیشن لیڈر ٹھیک بات کرتے رہیں گے تو انہیں فلور ملتا رہے گا۔

 لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ میرا مشورہ یہی ہے کہ پارلیمنٹ میں آئیں، پارلیمنٹ میں آ کر عوام کی خدمت کا کام کریں,  احتجاج پُرامن ہو تو کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا، میری ذمہ داری ہے کہ کسی کو پاکستان مخالف بات نہ کرنے دوں۔

 ایاز صادق نے کہا کہ ملکی معیشت آہستہ آہستہ بہتر ہو رہی ہے، ترسیلاتِ زر بڑھ رہی ہیں، دنیا کا کونسا ایسا ملک ہے جس سے آج پاکستان کی دوستی نہیں,ہر ملک میں مافیا ہوتی ہیں، ہمارے ملک میں بھی مافیا ہیں، حق اور سچ ان کا راستہ روکتے ہیں, پاکستان کی خارجہ پالیسی کبھی اتنی اچھی نہیں تھی جتنی آج ہے، صرف ہمسایہ ملک سے مسئلہ ہے جو ہمارے بچوں کی جانوں سے کھیلتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اچھی ہو رہی ہے، امریکا، چین، روس، سعودی عرب، ترکیہ سے دوستی ہو رہی ہے, واضح کردوں کہ میں وزیراعظم سے مشاورت کرتا ہوں، وہ مجھے کسی چیز سے روکتے نہیں، مشاورت کرنا اچھی بات ہے، جتنے زیادہ لوگوں سے مشاورت کریں وہ بہتر ہے۔

 ایاز صادق نے مزید کہا کہ جو ملک دشمن بات کرے گا میں اسے روکوں گا، کہیں نہیں لکھا کہ جب اپوزیشن لیڈر اٹھے تو اسے فلور ملے، وہ ٹھیک بات کریں گے تو فلور ملتا رہے گا،اگر ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں اور ملک کا نقصان چاہتے ہیں تو کر کے دیکھ لیں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔