ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوسرے صوبوں اور وفاق میں رجسٹرڈ گاڑی مالکان کے لئےاچھی خبر

دوسرے صوبوں اور وفاق میں رجسٹرڈ گاڑی مالکان کے لئےاچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: دوسرے صوبوں اور وفاق میں رجسٹرڈ گاڑی مالکان کے لیے پنجاب میں گاڑیوں کی منتقلی اور رجسٹریشن سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے ایسا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اب دیگر صوبوں اور وفاق میں رجسٹرڈ گاڑیاں باآسانی پنجاب میں ٹرانسفر اور رجسٹر کروائی جا سکیں گی۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق گاڑی مالکان معمولی اضافی فیس کے ساتھ مقررہ ٹرانسفر فیس ادا کر کے اپنی گاڑی پنجاب میں رجسٹر کروا سکیں گے۔ اس عمل کے لیے گاڑی جس صوبے یا وفاق میں رجسٹرڈ ہے وہاں سے این او سی حاصل کرنا لازم ہوگا، جس کے بعد ایکسائز حکام آن لائن ریکارڈ کی تصدیق کرتے ہوئے گاڑی کو پنجاب میں رجسٹر کر کے نیا نمبر جاری کریں گے۔

سیکرٹری ایکسائز عمر شیر چٹھہ کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں گاڑیاں پنجاب کی سڑکیں استعمال کرتی ہیں مگر ان کا ٹیکس دیگر صوبوں کو جاتا ہے، اس نئے نظام سے پنجاب کو ریونیو حاصل ہوگا اور گاڑی مالکان کو بھی سہولت ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کے تعاون سے خصوصی سافٹ ویئر تیار کر لیا گیا ہے۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق گاڑیوں کی بین الصوبائی ٹرانسفر اور رجسٹریشن کا یہ عمل رواں ماہ سے پنجاب بھر میں شروع کر دیا جائے گا۔