ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعلیمی اداروں میں حاضری کتنے فیصد ہوگی؟ مراد راس کا بیان سامنے آگیا

Murad Raas new announcement
کیپشن: Murad Raas
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پنجاب میں بارہ سال سے کم عمر بچوں کی کلاسز پچاس فیصد حاضری کیساتھ جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا۔صوبائی وزیرتعلیم مراد راس کہتے ہیں فیصلہ آئندہ 24گھنٹے میں کرلیا جائےگا، اساتذہ کی ویکسی نیشن سو فیصد مکمل ہوچکی ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے بارہ سال سے کم عمر بچوں کی کلاسز پچاس فیصد حاضری ساتھ جاری رکھنے کا اشارہ دے دیا،  بارہ سال سے کم عمر بچوں کی کلاسز پچاس فیصد حاضری ساتھ ہوں گی، سکولوں میں بچوں کی پچاسی فیصد  جبکہ اساتذہ کی ویکسی نیشن سو فیصد مکمل ہوچکی ہے، ماسک کی پابندی پر سختی سے عملدرآمدکروایاجائےگا۔

 پہلے ہی بچوں کا بہت نقصان ہو چکا ہے ، جن سکولوں میں ویکسینیشن ہو چکی وہ بند نہیں ہوں گے۔ صوبائی وزیر تعلیم مراد ر نے بتایا کہ اس این سی او سی اجلاس میں سکولز پر سب سے آخر میں بات ہوئی۔
ایک لاکھ اساتذہ کو قرآن پاک پڑھانے بارے تربیت دے رہے ہیں جن میں سے چونسٹھ ہزار ایم اسلامیات یاعربی کرچکے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer