ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

12 ہزار سکول انٹرن ٹیچر 3ماہ کی تنخواہوں سے محروم 

12 ہزار سکول انٹرن ٹیچر 3ماہ کی تنخواہوں سے محروم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:لاہور  فیز ون کے ساڑھے 12 ہزار اسکول ٹیچنگ انٹرنز (ایس ٹی آئیز) 3 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

 اس حوالے سے وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے آئندہ ہفتے تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع کے اکاؤنٹس میں تنخواہیں آئندہ ہفتے منتقل کر دی جائیں گی تاکہ اساتذہ کو درپیش مالی مسائل کا خاتمہ ہو سکے۔

دوسری جانب فیز ٹو کے ساڑھے 12 ہزار ایس ٹی آئیز کو تین روز کے اندر اپوائنٹمنٹ لیٹرز جاری کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ فیز ٹو کے عارضی اساتذہ کو یکم دسمبر سے بھرتی کیا جانا تھا، تاہم دو ماہ گزرنے کے باوجود نئی ریکروٹمنٹ کا عمل التواء کا شکار ہے۔

اساتذہ حلقوں کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں تاخیر اور بھرتیوں کے عمل میں سست روی سے تعلیمی نظام متاثر ہو رہا ہے، جبکہ محکمہ تعلیم نے جلد از جلد معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔