اساتذہ کے لیے خوشخبری ، حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

اساتذہ کے لیے خوشخبری ، حکومت نے بڑا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور سمیت صوبے کے سرکاری کالجوں میں اساتذہ کی نئی بھرتیوں کی تیاری، اسٹنٹ پروفیسرز، ایسوسی ایٹ اور پروفیسر کی آسامیوں پر ڈائیریکٹ بھرتیوں کیلئے محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے مراسلہ جاری کر دیا.

تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے اسسٹنٹ پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسر کی خالی آسامیوں پر ڈائیریکٹ بھرتیوں کیلئے ڈی پی آئی کالجز پنجاب کے نام مراسلہ لکھ دیا ہے۔ پنجاب کے سرکاری کالجوں میں ڈائیریکٹ کوٹہ سسٹم کے تحت اساتذہ کی خالی آسامیوں کی تفصیلات مانگ لی گئیں۔

محکمہ نے ڈی پی آئی کالجز کو پنجاب کے کالجوں میں خالی آسامیوں کی تفصیلات دو روز میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے مطابق ڈائیریکٹ بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے سے ہوں گی جس کیلئے مرد اور خواتین کالجوں میں خالی آسامیوں کی تفصیلات جمع کی جائیں گی۔ ڈی پی آئی کالجز ہر مضمون میں اساتذہ کی خالی آسامیوں کی تفصیلات جمع کرانا ہوں گی۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer