سرکاری سکولوں کے بچوں کیلئے نیا رزلٹ کارڈ جاری

سرکاری سکولوں کے بچوں کیلئے نیا رزلٹ کارڈ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جیند ریاض) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےسرکاری سکولوں کے بچوں کیلئے نیا رزلٹ کارڈ جاری کردیا، نیا رزلٹ کارڈ سال 2020 سےبچوں کو دیا جائے گا۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کےسرکاری سکولوں کے بچوں کیلئے ایک ہی طرز پرنیا رزلٹ کارڈ جاری کردیا،نئے رپورٹ کارڈ میں نظم وضبط ، نصابی سرگرمیاں، ہوم ورک،کھیلوں میں شمولیت اور اساتذہ ودوستوں سے میل جول کا خانہ بھی رکھا گیا ہے،رزلٹ کارڈ میں بچوں کی نمبروں کے ساتھ گریڈنگ بھی کی جائے گی۔

رپورٹ کارڈ میں اساتذہ بچے سے متعلق اپنےتاثرات کا اظہار لازمی کریں گے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بچوں کی کارکردگی رپورٹ نئےرزلٹ کارڈز پرجاری کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

گزشتہ ماہ صوبائی وزیرتعلیم داکٹر مراد راس کا کہناتھا کہ ہم نے 16 ماہ میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں 16 اقدام کیے ، پہلے نمبر پر ای ٹرانسفر کا سسٹم متعارف کرایا، اب گھر بیٹھے 4 لاکھ استاد اپنے تبادلے کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں، آفٹر نون سکول کھولے جس میں جن بچوں کو اگلی کلاس میں بیٹھے اور عمارت کی وجہ یا کسی اور وجہ سے صبح کلاس نہیں ملتی تھی وہ دوسرے پہر تعلیم حاصل کرسکتے ہیں.

انصاف سکول کا افتتاح کیا جس میں وہ بچے سکول جا سکیں گے جن کو سکول میسر نہیں ہے ،،ٹیچر لائنسن ایکٹ متعارف کرایا گیا،پانچویں کلاس کا امتحان ختم کیا کیونکہ اس وجہ بچوں کو چیٹنگ سکھائی جارہی تھی،اردو کو ذریعہ تعلیم بنایا تاکہ بچوں کواپنی زبان میں کانسپیٹ کلیئر ہو سکیں.کتابوں کی نظر ثانی کی گئی جس میں نظریات کو نئے سرے سے مرتب کیا ہے .11 اضلاع کے اندر 110 ماڈل سکول بنائے جارہے ہیں تاکہ لوگوں کو معیاری تعلیم کے ادراے بھی دکھائے جاسکیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer