(سٹی 42) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے بلڈ اور شوگر ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی۔
تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا صبح سویرے خالی پیٹ بلڈ پریشر اور شوگر کا ٹیسٹ کیا گیا، جس کی رپورٹ آگئی، رپورٹ کے مطابق نواز شریف کا بلڈ پریشر اور شوگر نارمل ہے۔
دوسری جانب میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کے علاج کی تفصیلات طلب کرلیں، رپورٹس کیلئے اہلخانہ اور جیل حکام کو آگاہ کردیا گیا۔ایم ایس جناح ہسپتال کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹ ہورہے ہیں۔ میڈیکل بورڈ رپورٹس فائنل ہونے کے بعد محکمہ داخلہ کو بھیجے گا، گزشتہ روز میاں نواز شریف کی ایکو کارڈیو گرافی اور ای سی جی کی گئی تھی۔