ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر منقولہ جائیدادوں کی ویلیوایشن ٹیبلز پر نظرِثانی کرنے کا فیصلہ

غیر منقولہ جائیدادوں کی ویلیوایشن ٹیبلز پر نظرِثانی کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے غیر منقولہ جائیدادوں کی ویلیوایشن ٹیبلز پر نظرِثانی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 ایف بی آر کی جانب سے اسلام آباد کے بارے میں جاری کیا گیا متعلقہ ایس آر او وقتی طور پر مؤخر کر دیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق غیر منقولہ جائیدادوں کی نئی ویلیوایشن 31 جنوری 2026 تک مؤخر کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ ریئل اسٹیٹ ایسوسی ایشنز کے اعتراضات سامنے آنے کے بعد کیا گیا، جن میں نشاندہی کی گئی تھی کہ کئی علاقوں میں مقرر کردہ ویلیوز مارکیٹ ریٹس سے زیادہ ہیں۔

ایف بی آر نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے اعتراضات کو جزوی طور پر درست قرار دیتے ہوئے ویلیوایشن ٹیبلز کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادارے کے مطابق اسلام آباد کی جائیدادوں کے لیے منصفانہ اور حقیقی مارکیٹ ویلیو دوبارہ طے کی جائے گی۔

نظرثانی شدہ ایس آر او کے اجرا تک پرانا ویلیوایشن نوٹیفکیشن بدستور نافذ العمل رہے گا۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ نئی ویلیوایشن مارکیٹ ریٹس سے ہم آہنگ کی جائے گی تاکہ پراپرٹی ٹرانزیکشنز میں شفافیت لائی جا سکے۔

اس فیصلے کے نتیجے میں اسلام آباد کے پراپرٹی خریداروں اور فروخت کنندگان کو عارضی ریلیف مل گیا ہے، جبکہ ذرائع کے مطابق نئی ویلیوایشن کے بعد رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں اعتماد اور شفافیت میں اضافہ متوقع ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے یہ فیصلہ مجاز اتھارٹی کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔