عمران یونس: یو ای ٹی لاہور نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پلاسٹکس کی سسٹین ایبلٹی اور سرکولر اکانومی کے لیے تحقیقی چیئر قائم کر دی ہے, یہ اقدام ملک میں تعلیمی اور صنعتی شعبے کے درمیان شراکت داری کی ایک نمایاں مثال ہے۔
یو ای ٹی لاہور اور صفِ اوّل کی صنعتوں کے درمیان تاریخی معاہدہ طے پایا، جس کے تحت چھ بڑی صنعتی کمپنیوں نے یونیورسٹی کے ساتھ مشترکہ سرمایہ کاری کی ہے۔
وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے اس موقع پر کہا کہ یو ای ٹی میں پولیمر سسٹین ایبلٹی اینڈ سرکولیریٹی چیئر کا قیام تعلیمی و صنعتی میدان میں ایک انقلابی قدم ہے، جو پلاسٹکس ری سائیکلنگ اور سرکولر اکانومی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
یہ اقدام پاکستان میں پائیدار پلاسٹکس تحقیق اور ماحول دوست صنعت کے فروغ کے لیے ایک نئے باب کا آغاز ہے، جس سے نہ صرف تحقیق بلکہ صنعت میں جدید ماحول دوست حل بھی متعارف ہوں گے۔