ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ سکول ایجوکیشن کا  457 سکولوں میں ای سی ای کارنر بک لائبریریز قائم کرنے کا فیصلہ

محکمہ سکول ایجوکیشن کا  457 سکولوں میں ای سی ای کارنر بک لائبریریز قائم کرنے کا فیصلہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:محکمہ سکول ایجوکیشن نے ارلی چائلڈ ایجوکیشن (ECE) رومز کو مزید مؤثر بنانے کے لیے 457 سکولوں میں ای سی ای کارنر بک لائبریریز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس مقصد کے لیے منتخب سکولوں کو فی سکول 25 ہزار روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔ متعلقہ حکام نے ہدایت کی ہے کہ یہ رقم منتخب سکولوں کے نان سیلری بجٹ اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں کو ای سی ای کارنر کے لیے کم از کم 50 مختلف کتابیں خریدنے کی ہدایت کی ہے۔ کتابوں کی خریداری کے لیے پیکٹا کی منظور شدہ فہرست پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق ای سی ای کارنر کی کتابیں سکول مینجمنٹ کونسل کے ذریعے خریدی جائیں گی تاکہ خریداری کا عمل مقررہ طریقہ کار کے مطابق مکمل کیا جا سکے۔

منتخب سکولوں کے سربراہان کو 10 ستمبر تک ای سی ای کارنر بک لائبریری مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سکول سربراہان کو کتابوں کی خریداری سے متعلق تمام تفصیلات بروقت ای سی ای ایپ پر اپ لوڈ کرنا ہوں گی۔

حکام کے مطابق خریداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد متعلقہ سکولوں کو مکمل سرٹیفکیٹ بھی ای سی ای ایپ پر اپ لوڈ کرنا ہوگا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے اس اقدام کا مقصد ابتدائی جماعتوں کے بچوں میں مطالعے کا شوق پیدا کرنا، ان کی زبان و خواندگی، بنیادی ریاضی، تخلیقی صلاحیتوں اور سماجی و جذباتی نشوونما کو بہتر بنانا اور ای سی ای رومز میں بچوں کے لیے زیادہ مؤثر تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے۔