ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں پرچوں کی مارکنگ کا طریقہ کار تبدیل کرنے کا فیصلہ

پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں پرچوں کی مارکنگ کا طریقہ کار تبدیل کرنے کا فیصلہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں امتحانی پرچوں کی مارکنگ کا طریقہ کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، جس کے تحت مجموعی جائزے کے بجائے ہر سوال کے نمبروں کی واضح سٹرکچرنگ کی جائے گی۔

بورڈ حکام کے مطابق نئے طریقہ کار میں روبریکس مارکنگ متعارف کرائی جائے گی، جس کے ذریعے طلبہ کو ہر سوال کے مقررہ معیار کے مطابق مکمل نمبر حاصل کرنے کا واضح موقع ملے گا۔

نئے مارکنگ سسٹم کا اطلاق لاہور سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد امتحانی نظام میں شفافیت لانے کے ساتھ ساتھ مارکنگ کے معیار کو مزید بہتر بنانا ہے۔

سوالیہ پرچوں کی تیاری کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے پیپر مارکرز سے بھی باقاعدہ فیڈ بیک لیا جائے گا۔ پیپر مارکرز سوالات، ان کے معیار اور مارکنگ کے حوالے سے اپنی رپورٹس متعلقہ تعلیمی بورڈز کو جمع کروائیں گے۔

بورڈ حکام کے مطابق نئے مارکنگ طریقہ کار پر عملدرآمد دوسرے سالانہ امتحانات سے کیا جائے گا۔ نئے نظام کے ذریعے طلبہ کی کارکردگی کا زیادہ شفاف اور معیاری انداز میں جائزہ لینے کی کوشش کی جائے گی۔

بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ تعلیمی بورڈز کے نتائج کو عالمی سطح پر قابلِ قبول بنانا بنیادی ہدف ہے، جبکہ امتحانی نظام میں شفافیت اور مارکنگ کے معیار کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔