ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیملی کیلئے کاک پٹ کا دروازہ کھلا چھوڑنے والے پائلٹ کے ساتھ کیاہوا؟

فیملی کیلئے کاک پٹ کا دروازہ کھلا چھوڑنے والے پائلٹ کے ساتھ کیاہوا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: برٹش ایئرویز کے ایک پائلٹ نے لندن ہیٹھرو سے نیویارک جانے والی پرواز کے دوران اپنے اہل خانہ کو دکھانے کے لیے کاک پٹ کا دروازہ کھلا چھوڑ دیا، جس کے بعد انہیں معطل کر دیا گیا۔

برطانوی اخبارکے مطابق پائلٹ کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، تاہم ان پر انسدادِ دہشتگردی قوانین کی خلاف ورزی اور مسافروں و عملے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام لگایا گیا۔

ذرائع کے مطابق دروازہ کافی دیر تک کھلا رہا جس پر مسافروں اور عملے میں بے چینی پھیل گئی۔ واقعہ امریکی حکام کو رپورٹ کیا گیا اور برٹش ایئرویز انتظامیہ نے پائلٹ کو فوری طور پر معطل کر دیا۔

اس واقعے کے باعث 8 اگست کو نیویارک سے واپسی کی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی، البتہ مسافروں کو متبادل پروازوں پر روانہ کیا گیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تحقیقات کے بعد بتایا کہ کوئی سکیورٹی خطرہ لاحق نہیں تھا۔

بعد ازاں پائلٹ کو دوبارہ بحال کر دیا گیا۔ برٹش ایئرویز کے ترجمان نے کہا کہ ’سلامتی اور سکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے، اس نوعیت کے تمام الزامات کی مکمل تحقیقات کی جاتی ہیں۔‘