ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ کتنا باقی؟ حکام نےدعویٰ کر دیا

پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ کتنا باقی؟ حکام نےدعویٰ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پیٹرولیم ڈویژن کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کا دستیاب ذخیرہ ایک ماہ کیلئے کافی ہے اگر علاقائی تناؤ بڑھتا ہے تو پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بری طرح متاثر ہو گی۔

 تفصیلات کے مطابق سینیٹر منظور کاکڑ کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پیٹرولیم ڈویژن کے حکام نے ملک میں تیل و گیس کی سپلائی، درآمدی معاہدوں اور علاقائی صورتحال کے اثرات پر تفصیلی بریفنگ دی، حکام نے کمیٹی کو خبردار کیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی پاکستان کی توانائی کی حفاظت کے لیے بڑا خطرہ بن سکتی ہے۔

  حکام کا کہنا تھا کہ اگر علاقائی تناؤ بڑھتا ہے تو پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بری طرح متاثر ہو سکتی ہے، کیونکہ پاکستان کی زیادہ تر مصنوعات خلیجی ممالک سے آتی ہیں، حکام نے بتایا کہ یہ خطہ عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم ہے، یہاں تک کہ چین کی 45 فیصد پیٹرولیم مصنوعات کی راہ گزر بھی یہی علاقہ ہے۔

 ملک میں ایندھن کی دستیابی سے متعلق پیٹرولیم ڈویژن نے کہا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا دستیاب ذخیرہ فی الوقت ایک ماہ کی ضروریات کیلئے کافی ہے، حکام نے دعویٰ کیا کہ ملک میں گیس کی موجودہ صورتحال بہتر ہے اور گیس کنوؤں سے براہِ راست قومی گرڈ میں گیس شامل کرنے کا عمل یقینی بنایا گیا ہے تاہم قطر سے گیس کی مکمل سپلائی بحال ہونے میں ابھی مزید دو سے تین سال لگ سکتے ہیں۔

 بریفنگ میں انکشاف کیا گیا کہ قیمتوں میں اضافے کے باوجود ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں کمی کے بجائے اضافہ دیکھا گیا ہے۔