ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

18 سے 23 اپریل تک بارشوں کے دوران فلیش فلڈ وارننگ، طوفانی موسم کی پیشگوئی

18 سے 23 اپریل تک بارشوں کے دوران فلیش فلڈ وارننگ، طوفانی موسم کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایس ڈی ایم اے نے آزاد کشمیر میں 18 سے 23 اپریل تک بارشوں کے دوران فلیش فلڈ وارننگ جاری کردی۔ نیلم، مظفرآباد، جہلم ویلی، باغ، حویلی اور پونچھ میں شدید بارشوں اور طوفانی موسم کی پیشگوئی کردی گئی ۔ اس کے علاوہ گرج چمک، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے ساتھ بالائی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ 

ایس ڈی ایم اے کے مطابق پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ سیاحوں اور مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی تلقین کی گئی ہے۔  

ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہیں۔ ایمرجنسی کنٹرول رومز کے ذریعے 24 گھنٹے نگرانی اور رپورٹنگ جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ حساس مقامات پر ہنگامی عملہ اور مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔  این ایچ اے کو سڑکوں اور پلوں کا فوری معائنہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

ایس ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ اداروں کو ندی نالوں کی نگرانی، پانی کے بہاؤ میں رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عوام کو خراب موسم میں محفوظ مقامات پر رہنے ، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں کو فوری اطلاع کی ہدایت کی گئی ہے۔