ویب ڈیسک: آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا، کشمیر ، گلگت بلتستان، میں چند مقامات پر تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خطہ پوٹھوہاراور شمال مشر قی بلو چستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
منگل کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، مانسہرہ،ایبٹ آباد، چارسدہ،مردان،پشاور، میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوہاٹ،کرم،وزیرستان، ڈی آئی خان، بنوں، شا نگلہ، بو نیر اور خیبر میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب ، مری، گلیات سمیت خطہ پو ٹھو ہار ، گو جرانوالہ، گجرات، سیا لکوٹ ، نا رووال، لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔