ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے 6 سکولوں کو سکول آف ایمینینس کا درجہ دینے کا فیصلہ

لاہور کے 6 سکولوں کو سکول آف ایمینینس کا درجہ دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور کے 6 سرکاری سکولوں کو سکول آف ایمینینس کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس منصوبے پر مجموعی طور پر 60 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق گورنمنٹ کمپریہینسو سکول گھوڑے شاہ، گورنمنٹ اے پی ایس ماڈل گرلز سکول ماڈل ٹاؤن، گورنمنٹ پائلٹ بوائز سکول وحدت کالونی، گورنمنٹ کنیئرڈ سکول ایمپریس روڈ، گورنمنٹ شمیم اسلام گرلز سکول بستی سیدن شاہ اور گورنمنٹ ہائی سکول رائیونڈ کو اس منصوبے میں شامل کیا گیا ہے۔

ہر سکول کے لیے 10،10 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے جو سکول مینجمنٹ کونسل کے تعاون سے استعمال کیا جائے گا۔سکول آف ایمینینس کے تحت ان تعلیمی اداروں میں گوگل کلاس رومز، سٹیم ایجوکیشن اور جدید سائنس لیبارٹریز قائم کی جائیں گی تاکہ طلباء کو معیاری اور جدید تعلیم فراہم کی جا سکے۔

حکام کے مطابق گورنمنٹ پائلٹ سکول وحدت کالونی کو سکول آف ایمینینس میں تبدیل کرنے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔