لاہور سمیت پانچ اضلاع میں کورونا ایس او پیز کی مانیٹرنگ کیلئے کمیٹیاں تشکیل

لاہور سمیت پانچ اضلاع میں کورونا ایس او پیز کی مانیٹرنگ کیلئے کمیٹیاں تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: ڈائریکٹریٹ آف ایلیمنٹری نے لاہور سمیت پانچ اضلاع میں کورونا ایس او پیز کی مانیٹرنگ  کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے  دی، کمیٹیاں سرکاری ونجی سکولوں میں کورونا ایس او پیز کا معائنہ کریں گی۔


 تفصیلات کے مطابق  صوبہ بھر کے سکولوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا معاملہ، ڈائریکٹریٹ آف ایلیمنٹری نے لاہور سمیت پانچ اضلاع کی مانیٹرنگ  کے لئےکمیٹیاں تشکیل دے دیں۔ مذکورہ کمیٹیاں محکمہ صحت پنجاب کے کرونا بارے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے بنائی گئی ہیں۔

ڈسٹرکٹ کمیٹی ایلیمنٹری سکولوں میں ایس او پیز کی مانیٹرنگ اور رپورٹنگ کی ذمہ دار ہوں گی۔کمیٹی کے سربراہ ڈویژنل ڈائریکٹر لاہور ڈویژن ڈاکٹر عبداللہ فیصل ہوں  گے۔ممبران میں ڈی ای او ایلمنٹری شفقت حبیب ، ڈی ای او ایلمنٹری کوثر پروین ، پرنسپل شازیہ انیس ، ڈی ایم ای او پیف محمد منشی شامل ہونگے۔مذکورہ کمیٹی پبلک اور پرائیوٹ دونوں سکولوں کا معائنہ کرے گی۔

دوسری جانب سکول کے اوقات کار میں طلباء کو کھلی فضاء میں کچھ وقت کیلئے چہل قدمی کی اجازت ہوگی، طلباء کورونا وائرس سے بچاو کیلئے آپس میں معاشرتی فاصلہ لازمی قائم رکھیں، سیکرٹری ایجوکیشن سارہ اسلم کا کہنا  تھا کہ طلباء چہل قدمی کے دوران ماسک پہنے سے گریز کریں، سکولوں میں بچوں کو صحتمند ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہوگی،احکامات پر عملدرآمد کرانا سکول ہیڈز ذمہ داری ہوگی۔

Shazia Bashir

Content Writer