ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی پنجاب کا شر پسندی پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرنے کا حکم

 آئی جی پنجاب کا شر پسندی پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس، لا اینڈ آرڈر، سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کل کسی بھی شخص کو ہڑتال کی آڑ میں سڑکوں پر آنے، قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے ۔

 آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال، املاک کا تحفظ، قانون کی پاسداری بہرصورت یقینی بنائیں گے۔شرپسندوں، بلوائیوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، توڑ پھوڑ، تشدد اور فساد کی صورت میں سخت ایکشن لیں گے۔

آئی جی پنجاب  نے   تنبیہ کرتے ہوئے کہا شر پسندی پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج، 10 سے 14 سال سزا ہو گی۔

 آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ زندگی کا پہیہ چلتا رہے گا، مارکیٹیں، کاروباری مراکز، ٹرانسپورٹ، شاہراہیں کھلی رہے گی۔ 7 اے ٹی اے کے تحت پنجاب پولیس کو مطلوب درجنوں شرپسندوں کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس بیسڈ ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا جائے گا۔


 تمام شرپسندوں کا ڈیٹا سیف سٹی، پٹرولنگ وہیکلز میں نصب کیمروں میں فیڈ کیا جا چکا ہے۔مطلوب افراد کو فیس ٹریس ایپ،  گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی نمبر پلیٹوں اے آئی مخصوص فیچرز سے شناخت کرکے فوری گرفتار کیا جائے گا۔
 سپیشل برانچ کے خصوصی آرٹیفیشل انٹیلیجنس انجنز  سے بھی شرپسندوں کو پکڑا جائے گا،پنجاب پولیس کے 27 ہزار افسران و اہلکار سڑکوں پر ڈیوٹی کریں گے، سپیشل برانچ کے 12 ہزار اہلکار شرپسندوں کو پکڑیں گے۔