ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشرق وسطی میں پائیدار امن کا کریڈٹ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جاتا ہے؛ محسن  نقوی 

مشرق وسطی میں پائیدار امن کا کریڈٹ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جاتا ہے؛ محسن  نقوی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی، جس کے دوران پاک امریکہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

  وزیر داخلہ محسن نقوی نے غزہ امن معاہدے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی  مخلصانہ کاوشوں کو سراہا، کہا کہ مشرق وسطی میں پائیدار امن کا کریڈٹ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جاتا ہے۔ 

قائم مقام  امریکی  سفیر  نیٹلی  بیکر نے دہشتگردی  کے  حالیہ واقعات میں جانی نقصان پر اظہارِ افسوس کیا۔ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان  نے دنیا کو دہشت گردی  سے محفوظ  رکھنے  کی جنگ  کی بھاری قیمت ادا  کی ہے اور کر رہا ہے ۔ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن سٹیٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی  فورسز، پولیس اور ہر طبقے نے اس جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ 

نیٹلی  بیکرنے کہا کہ دہشتگردی کے جنگ میں پاکستان  کی قربانیوں کی قدر  کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان  کے ساتھ  تعاون جاری رکھیں گے۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ امریکی سرمایہ کارکمپنیوں کے پاکستان میں معدنیات اور  دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ 

وزیر مملکت  داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد پولیس اور  ڈی سی اسلام آباد بھی اس موقع پر موجود تھے ۔