ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت کا مارکیٹ سے بجلی کی خریداری کرنے کا حتمی فیصلہ

وفاقی حکومت کا مارکیٹ سے بجلی کی خریداری کرنے کا حتمی فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاقی حکومت نے مارکیٹ سے براہ راست بجلی کی خریداری کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

 نیپرا نے پرائیویٹ جنریٹرز سے بجلی کی خریداری کے لیے فائنل ٹیسٹ رپورٹ کی منظوری دے دی ہے، جس کے ساتھ ساتھ مارکیٹ کمرشل کوڈ (Market Commercial Code) کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس کوڈ کی بنیاد پر اب بڑے صنعتی اور کمرشل صارفین پرائیویٹ پاور جنریٹرز سے براہ راست بجلی خرید سکیں گے۔

مارکیٹ کمرشل کوڈ میں بجلی کی سروس فراہمی، تنازعات کا حل، اور گورننس سے متعلق اصول وضع کیے گئے ہیں۔ اس نئے نظام کے تحت دو طرفہ معاہدوں کے ذریعے سپلائر اور بڑے صارفین کے درمیان براہ راست بجلی کی خرید و فروخت ممکن ہو جائے گی، جس سے بجلی کی مارکیٹ میں مسابقت کو فروغ ملے گا۔

اس مقابلے کی فضا سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے امکانات بڑھ جائیں گے، اور صارفین کو بہتر نرخ پر بجلی کی دستیابی ممکن ہو سکے گی۔ اس اقدام سے ملک میں برسوں سے رائج سنگل بائر ماڈل کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا، اور بجلی کی منڈی میں ایک نیا باب شروع ہوگا۔ بلنگ چارجز کا تعین مکمل ہونے کے بعد مارکیٹ سے بجلی کی خریداری کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔