ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرینوں کا شیڈول متاثر، لاہور سے کراچی جانیوالی ٹرین منسوخ

 ٹرینوں کا شیڈول متاثر، لاہور سے کراچی جانیوالی ٹرین منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعیداحمد: سیلاب متاثرہ ٹریک کے باعث لاہور سے کراچی سمیت دیگر شہروں کو جانے اور آنے والی ٹرینوں کا شیڈول متاثر، لاہور سے کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس منسوخ کردی گئی۔

پاک بزنس ایکسپریس کراچی کیلئے اپنے مقررہ وقت سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی، کراچی ایکسپریس کراچی کیلئے شام 6 بجے کی بجائے 45 منٹ تاخیر سے شام 6 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوگی، شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو آج گرین لائن میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

گرین لائن کراچی کیلئے اپنے مقررہ وقت رات 8 بجکر 50 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی، کراچی جانے والی قراقرم لاہور سے براستہ ساہیوال کراچی جائے گی۔

کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس براستہ لاہور-ساہیوال کراچی جائے گی، کراچی جانے والی ملت ایکسپریس فیصل آباد سے دوپہر 2 بجے روانہ ہوگی۔ 

ملت ایکسپریس براستہ چک جھمرہ، سانگلہ ہل، لاہور-ساہیوال کراچی جائے گی، کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس براستہ لاہور-ساہیوال کراچی جائے گی۔ 

کراچی سے آنے والی پاکستان ایکسپریس براستہ ساہیوال-لاہور راولپنڈی جائے گی، کراچی سے آنے والی ملت ایکسپریس براستہ ساہیوال-لاہور، سانگلہ ہل، چک جھمرہ، فیصل آباد جائے گی۔ 

کراچی سے آنے والی رحمان بابا ایکسپریس براستہ لاہور-ساہیوال پشاور جائے گی۔