احسن عباسی:اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے خصوصی امیدواروں کے آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے امتحانات کے نتائج جاری کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق آرٹس پرائیویٹ گروپ میں 1955 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، جن میں سے 1795 نے امتحانات میں شرکت کی۔ 776 امیدوار تمام چھ پرچوں میں، 122 پانچ پرچوں میں، 123 چار پرچوں میں، 193 تین پرچوں میں، 179 دو پرچوں میں جبکہ 148 امیدوار ایک پرچے میں کامیاب قرار پائے۔
خصوصی امیدواروں (آرٹس ریگولر) کے امتحانات میں 117 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی، جن میں سے 115 شریک ہوئے۔ 101 امیدوار تمام چھ پرچوں میں جبکہ 13 امیدوار پانچ پرچوں میں کامیاب رہے۔
ہوم اکنامکس گروپ میں 278 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، جن میں سے 264 نے امتحان میں حصہ لیا۔ 136 امیدوار تمام سات پرچوں میں، 38 چھ پرچوں میں، 22 پانچ پرچوں میں، 17 چار پرچوں میں، 18 تین پرچوں میں، 18 دو پرچوں میں جبکہ 11 امیدوار ایک پرچے میں کامیاب قرار دیے گئے۔