ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور:ایوان عدل سول کورٹ میں آگ بھڑک اٹھی، اہم عدالتی ریکارڈ جل کر خاکستر

لاہور:ایوان عدل سول کورٹ میں آگ بھڑک اٹھی، اہم عدالتی ریکارڈ جل کر خاکستر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فاران یامین: لاہور کے ایوانِ عدل سول کورٹ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ آگ عمارت کی پانچویں منزل پر بھڑکی، جہاں پر موجود عدالتی دستاویزات اور قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آگ عمارت کی پانچویں منزل پر لگی جہاں عدالتی کمرے اور ریکارڈ سیکشنز واقع تھے۔  کئی اہم کیس فائلز اور سرکاری دستاویزات آگ کی لپیٹ میں آ کر تباہ ہو گئیں۔ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کے ساتھ ساتھ کولنگ آپریشن کا آغاز بھی کیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کسی قسم کی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، تاہم نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب 13 ستمبر کو لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری میں بھی ایک بڑا آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا تھا جس میں ہزاروں عدالتی فائلیں خاکستر ہو گئی تھیں۔

ماڈل ٹاؤن میں بھی آگ ریکارڈ روم میں لگی تھی اور دو کمرے مکمل طور پر تباہ ہو گئے تھے۔ اُس وقت بھی ریسکیو ٹیموں کو آگ پر قابو پانے میں کئی گھنٹے لگے تھے اور بعد ازاں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیم نے آگ کی وجوہات کا جائزہ لیا تھا۔

صرف ایک ماہ کے اندر عدالتوں میں پیش آنے والے دوسرے بڑے آتشزدگی کے واقعے نے لاہور کی عدالتی عمارتوں میں فائر سیفٹی اقدامات پر سوالیہ نشان لگا دیے ہیں۔ماہرینِ قانون اور شہری حلقوں نے ان واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر عدالتی عمارتوں میں آگ سے بچاؤ کے مؤثر انتظامات کیے جائیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات انصاف کے نظام کو متاثر نہ کریں۔