ن لیگ نے ملک میں فوری نئے انتخابات کا مطالبہ کر دیا

ن لیگ نے ملک میں فوری نئے انتخابات کا مطالبہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم: سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر اس حکومت کے خاتمے کی  بھرپور اور ملک گیرکوشش کریں گے۔نومنتخب عہدیداران سے حلف بھی لیا اور کہا کہ پنجاب بچاؤ تحریک شروع کرنا ہو گی۔  آزادی مارچ پر اٹھارہ اکتوبر کو مولانا فضل الرحمان میاں شہبازشریف کی ملاقات کے بعد آزادی مارچ کا حتمی لائحہ عمل دیں گے۔

سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن نے نومنتخب عہدیداران کے منتخب ہونے کے بعد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان سے حلف لیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادی مارچ کا حتمی لائحہ عمل دیں گے۔ بلدیاتی اداروں کو برطرف کر کے جمہوریت پر حملہ کیا گیا ہے۔ عدلیہ 58 ہزار منتخب بلدیاتی نمائندوں کو ان کا حق واپس دلائے۔ ہم فوری نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہم اپوزیشن اتحادی جماعتوں سے مل کر اس حکومت کے خاتمے کی بھرپور اور ملک گیر کوشش کریں گے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کی ہدایت پر پارٹی میں ڈوژن کی سطح پر تنظیم سازی کی گئی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer