ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ (ن) کی تحریک انصاف سےاقتدار چھیننے کی کوشش

مسلم لیگ (ن) کی تحریک انصاف سےاقتدار چھیننے کی کوشش
کیپشن: City42 - Imran Khan, City42 - PML-N, Punjab Govt
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) پنجاب اسمبلی کی 371 نشستوں پر الیکشن مکمل ہوگئے۔ ''آزاد امیدوار'' ایک مرتبہ پھر حکومت اور اپوزیشن کے لیے اہمیت کے حامل بن گئے۔ حکومت بنانے کے لیے مسلم لیگ (ن) نے پھر کوششیں شروع کردیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی کی 11 نشستوں پر ہونیوالے ضمنی الیکشن میں حکمران جماعت تحریک انصاف نے 4، (ن) لیگ نے 6 نشستیں حاصل کیں۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی چھوڑی ہوئی دونوں نشستیں مسلم لیگ (ن) بچانے میں کامیاب رہی۔

ضمنی الیکشن کے بعد پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کا عددی ہندسہ 4 نشستیں جیتنے کے بعد 176 سے 180 تک پہنچ گیا۔ جبکہ مسلم لیگ(ن) کے ارکان کی تعداد 6 نشستیں جیتنے کے بعد 162 سے 168 ہوگئی۔

پنجاب اسمبلی میں آزاد امیدوار 2 سے 4 ہوگئے۔ تحریک انصاف اپنی اتحادی جماعت، ایک راہ حق پارٹی اور دو آزاد امیدواروں کے ساتھ 193 کے عددی ہندسے کے ساتھ حکومتی بنچوں پر بیٹھے گی۔ جبکہ مسلم لیگ(ن) پیپلز پارٹی کو ساتھ بھی ملا لیتی ہے تو ان کی تعداد 175 ہوجائے گی۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق دو آزاد امیدوار ایک مرتبہ پھر اہمیت اختیار کریں گے۔ آزاد امیدواروں کو ساتھ ملانے کے لیے دونوں جماعتوں نے کوششیں شروع کر دی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer