ویب ڈیسک :حکومتِ پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 6 روپے مہنگا کر دیاگیا۔ڈیزل کی نئی قیمت 284 روپے 44 پیسے مقررہو گئی۔
پیٹرول کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا ۔پیٹرول کی قیمت 265روپے 45 پیسے برقرار ہے۔پیٹرول کی قیمت آئندہ 15 روز کے لیے برقرار رہے گی۔
ڈیزل کےبعدمٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 9روپے 29 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے،جس سے مٹی کے تیل کی نئی قیمت 194روپے34پیسےفی لیٹر مقرر ہو گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا اطلاق آج سے ہوگا،اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 185روپے5پیسے فی لیٹر مقررتھی۔