سٹی 42:شہریوں نے پٹرولیم مصنوعات کی کمی کو معمولی قرار دے دیا،شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت 10روپے قیمتیں بڑھا کر 2روپے سستی کرتی ہے۔
شہری کہتے ہیں کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ترین سطح پر آ گئیں، پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کو مسترد کرتے ہیں۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کم ہو گی،حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید کم کر ے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 4 پیسے فی لٹر کمی کی گئی تھی جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 281 روپے 34 پیسے فی لٹر ہوگئی۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے ، مٹی کے تیل کی 6 روپے 5 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے اور ایک پیسہ فی لٹر کمی کی گئی تھی۔
قیمتوں میں کمی کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 296 روپے71 پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت 204 روپے 98 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 180 روپے 45 پیسے فی لٹر ہوگئی۔