ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توشہ خانہ کیس ؛ عمران خان کا مریم نواز کو جواب

Imran Khan
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہےکہ  توشہ خانہ کی گھڑی اسلام آبادمیں فروخت کی گئی تھی جس کا ثبوت موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سینئر صحافیوں اور اینکر پرسنز سے ملاقات کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے میں پیچھے ہٹ کر سب دیکھ رہے ہیں، نوازشریف چاہتے ہیں ایسا چیف آئے جو ان کے معاملات اور کیسز کا خیال رکھے لیکن کوئی آرمی چیف ایسا نہیں آئے گا جو ادارے ریاست اور عوام کی آواز کے خلاف جائے۔

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کیس پر دبئی، لندن اور پاکستان میں متعلقہ افراد کے خلاف کیس کریں گے، توشہ خانہ کیس میں سامان اسلام آباد میں فروخت کیا رسیدیں اور تاریخ موجود ہیں ، توشہ خانہ سے متعلق جب گواہی میں جائیں گے کیس ختم ہوجائے گا۔

امریکا سے لڑائی نہیں مثبت اور بہتر تعلقات چاہتے ہیں، امریکا کے معاملے میں ذاتی مفاد کو قومی ترجیحات پر فوقیت دونگا، مذاکراتی کمیٹی کا مذاکرات کے لیے پیغام آیا لیکن میں نے انکار کردیا، مذاکراتی کمیٹی سے کہا کہ الیکشن کی تاریخ دو پھر آگے بات ہوگی۔