ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرِتعلیم شفقت محمود کا   تعلیمی اداروں کی بندش کے بارے اہم ٹویٹ

وزیرِتعلیم شفقت محمود کا   تعلیمی اداروں کی بندش کے بارے اہم ٹویٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) وفاقی وزیرِتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ وزراء تعلیم سے ہونی والی  آج  کی میٹنگ میں  تعلیمی اداروں کی بندش کے بارے میں مختلف آراء سامنے آئیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِتعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ   آج  کی بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس میں  تعلیمی اداروں کی بندش کے بارے میں مختلف آراء سامنے آئیں، مزید معلومات اکٹھا کرنے اور اگلے پیر کو دوبارہ ملنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں والدین ، اساتذہ اور طلبہ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ان کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے۔

قبل ازیں بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس میں سکولوں کی بندش اور سردیوں کی چھٹیوں کے بارے فیصلہ نہ ہوسکا، خصوصی اجلاس میں این سی او سی نے بین الصوبائی وزرا تعلیم فورم کو کورونا وائرس کے پھیلاو پر ملکی، ریجنل اور بین الاقوامی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی،سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروس نے بھی اپنی سفارشات بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس کو پیش کیں،صوبائی وزرا نے اپنے متعلقہ صوبوں کی، ایجوکیشن سیکٹر کی صورت حال سے فورم کو آگاہ کیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ تعلیمی اداروں میں کورونا کے کیسزخطرناک حد تک بڑھ گئے ہیں۔ 
بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس میں آج چھٹیوں یا سکولوں کی بندش کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ موسم سرما کی تعطیلات نومبر سے جنوری تک کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا ہے  تاہم اس سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں ہوا،بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس 23 نومبر پیر کو 11 بجے دوبارہ میٹنگ کرے گی۔سیکرٹری ہیلٹھ نے سفارش کی کہ تمام وزرا اگلی میٹنگ سے قبل اپنے متعلقہ ہیلتھ اتھارٹیز سے مشاورت کر کے اپنی سفارشات تیار کریں۔ 
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہناتھا کہ 23 نومبر پیر کو سردیوں کی تعطیلات اور سکولوں کی بندش کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہوگا۔ آج بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس کی مشاورت اور سفارشات این سی سی میں پیش کی جائیں گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer