’’عمران خان کا بس صرف شہباز شریف کو تکلیف پہنچانے پر چلتا ہے‘‘

’’عمران خان کا بس صرف شہباز شریف کو تکلیف پہنچانے پر چلتا ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم: پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں ہسپتال لانے کی شدید مزمت،  انہوں نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ عمران خان کی طاقت صرف شہبا شریف کو بکتر بند گاڑی میں لانے پر چلتی ہے، حکومت چلانا اُن کے بس کی بات نہیں، بے بس عمران خان کا بس صرف شہباز شریف کو تکلیف پہنچانے پر چلتا ہے۔

 

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب  نے شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں ہسپتال لانے کی شدید مزمت کی ہے،  ان کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ عمران خان کی طاقت صرف شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں لانے پر چلتی ہے اور حکومت چلانا اُن کے بس کی بات نہیں ہے۔

       

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے  کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو شدید کمر درد کے باوجود بکتر بند گاڑی میں ہسپتال لایا گیا، شہباز شریف کو گرفتار کر کے گلگت بلتستان کا الیکشن چُرایا گیا، کرپشن کے بعد غداری کا بیانیہ دفن ہونے کے بعد عمران خان شہباز شریف کی صحت پر سیاست کر رہے ہیں۔

 

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ یہ عمران خان کی گھٹیا سوچ ہے جس کی وجہ سے شہباز شریف کے ساتھ ایسا ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔

 دوسری جانب ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن عطااللہ تارڑ  کا کہنا تھا کہ صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کی طبعیت ناسازہے، ایم آر آئی رپورٹ میں بھی ان کی گردن اور لوئر بیک میں تکلیف نکلی ہے ،میاں شہبازشریف نے نہ ہی کوئی درخواست دی ہے اور نہ ہی وہ ہسپتال داخل ہونا چاہتے ہیں۔

       

Shazia Bashir

Content Writer