لاہور کا جلسہ ہر صورت ہو گا خواہ لاشوں سے گزرنا پڑئے، طلال چودھری

لاہور کا جلسہ ہر صورت ہو گا خواہ لاشوں سے گزرنا پڑئے، طلال چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم ) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نےکہا ہے کہ لاہور کا جلسہ زبردست ہو گا خواہ لاشوں سے گزرنا پڑئے، لاہور کے جلسہ کی اجازت پر کہتے ہیں کہ کٹھ پتھلیوں سے برداشت نہیں ہو رہی۔      

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہاکہ لاہور کا جلسہ ہر صورت ہو گا۔ 

انھوں نےکہا کہ ہماری تحریک عمران خان کو ہٹانے کی نہیں بلکہ اس سسٹم سے اس روح کو نکالنا ہے جو ووٹ سے حکومت نہیں بننے دیتی اور اگر حکومت بن بھی جائے تو اسے چلنے نہیں دیتے جبکہ ہمارا ہدف عمران خان نہیں بلکہ حکومت ختم کرنے والی روح ہے جبکہ گلگت بلتستان الیکشن دوہزار اٹھارہ کا ری پلے ہے۔ طلال چودھری نے اسلام آباد میں دھرنے پر بات کرتے ہوئےکہاکہ جنہوں نے ہزار ہزار روپے بانٹے تھے یہ ان کے لئے سبق ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer