ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک اور انٹر امتحان 2021 کیلئے داخلہ شیڈول جاری

میٹرک اور انٹر امتحان 2021 کیلئے داخلہ شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک اور انٹر امتحان 2021 کیلئے داخلہ شیڈول جاری کردیا گیا۔     

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک اور انٹر امتحان 2021 کیلئے داخلہ شیڈول جاری کردیا گیا جس کی رو سے میٹرک کا امتحان 6 مارچ اور انٹر کا امتحان 7 مئی 2021 سے لیا جائے گا۔ میٹرک کی رجسٹریشن کیلئے 10 دسمبر آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے جبکہ انٹر کی رجسٹریشن کیلئے 28 جنوری آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

مقررہ تاریخ کے بعد داخلہ لیٹ فیس کے ساتھ وصول کیا جائے گا۔ پی بی سی سی کیمطابق لیٹ فیس کے ساتھ بھی داخلہ جمع نہ کروانے والے طلباء آئندہ سال امتحان میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer