" حکومت نے جو رکاوٹ ڈالی وہ آج ختم ہوگئی"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازات دے دی، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی اور عدالتوں کے مشکور ہیں، قوم نواز شریف کی صحت کے لئے دعا کرے وہ وطن واپس ضرور آئیں گے۔

لاہور ہائیکورٹ میں دن بھر جاری سماعت کے دوران اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، احسن اقبال، مخدوم جاوید ہاشمی، پرویز ملک، خلیل طاہر سندھو اور پرویز رشید سمیت لیگی اراکین اور رہنما عدالت میں موجود رہے۔ عدالتی فیصلہ آتے ہی لیگی رہنماؤں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا اور مٹھیائیاں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عدالت نے میاں نواز شریف کو علاج کیلئے باہر جانے کی اجازت دیدی ہے، قوم کی دعائیں رنگ لے آئی ہیں۔

میاں شہباز شریف عدالت عالیہ اور اپنے وکلاء کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ عدالت نے پیسوں کی شرط کو مسترد کیا، حکومت نے جو رکاوٹ ڈالی وہ آج ختم ہوگئی جبکہ قوم اور میری والدہ کی دعائیں قبول ہوگئیں، نوازشریف کا فوری علاج ہونا چاہیے، شہباز شریف نے کہا کہ میاں نواز شریف صحتیاب ہوکر وطن واپس ضرور آئیں گے۔

نواز شریف کے حق میں عدالتی فیصلہ آنے پر مسلم لیگی کارکنوں کی جانب سے بھی عدالت کا شکریہ ادا کیا گیا۔