ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب فوڈ اتھارٹی حرکت میں آگئی، صوبہ بھر میں کارروائیاں

پنجاب فوڈ اتھارٹی حرکت میں آگئی، صوبہ بھر میں کارروائیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں کیچپ، ساسز اور مائیونیر کے 39 بڑے یونٹس کی چیکنگ، ناقص انتظامات پر 5 فیکٹریاں سیل، 4600 لیٹر ناقص کیچپ، 70 کلو سٹارچ، 15 کلو ٹیکسٹائل کلر موقع پر تلف کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں کیچپ، ساسز اور مائیونیر کے انتالیس بڑے یونٹس کو چیک کیا، ناقص انتظامات پر 5 فیکٹریوں کو سیل کردیا گیا۔ فوڈ ٹیموں نے 4600 لیٹر ناقص کیچپ، 70 کلو سٹارچ، 15 کلو ٹیکسٹائل کلر موقع پر تلف کر دیے جبکہ ناقص انتظامات پر 7 یونٹس کو بھاری جرمانے، 26 کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق لاہور میں 2، راولپنڈی 2 اور رحیم یارخان میں 1 پروڈکشن یونٹ کو سیل کیا گیا، سیل کیے گئے یونٹس کیچپ میں ٹماٹر کی جگہ فلیور استعمال کر رہے تھے۔ کپڑوں کو لگانے والی مائع میں ٹیکسٹائل رنگ ڈال کر کیچپ تیار کی جارہی تھی۔ ساسز میں کیمیکل، کھلے رنگ اور مائیونیر بنانے میں گندے انڈوں کا استعمال کیا جا رہا تھا۔

 پروڈکشن ایریا میں واش روم، لال بیگ، مکھیوں کی بھرمار اور نیلے ڈرم بھی موجود پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق 14 پروڈکشن یونٹس سے کیچپ سیمپلز بھی اکٹھے کیے گئے۔