ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ کا کٹاس راج مندر کے تالاب کو بھرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا کٹاس راج مندر کے تالاب کو بھرنے کا حکم
کیپشن: City42 - Katas Raaj Mandir, SC, water
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) سپریم کورٹ نے کٹاس راج مندر کے تالاب کو پانی سے بھرنے کا حکم دےدیا۔ عدالت نے سیمنٹ فیکٹریوں میں استعمال ہونے والے پانی کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی۔

 تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کٹاس راج تالاب کے خشک ہونے کے معاملے پر لئے گئے از خود نوٹس کی سماعت کی، عدالت میں لاء افسران نے کٹاس راج مندر کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔چیف جسٹس پاکستان نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیمنٹ فیکٹریوں میں استعمال ہونے والے پانی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔

 چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ڈی سی چکوال آگاہ کریں کہ سیمنٹ فیکٹریوں نے اتنا پانی کہاں سے حاصل کیا۔ انہوں نے کٹاس راج مندر کے تالاب کو پانی سے بھرنے کا حکم دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer