سٹی42: معرکہ بنیان مَّرْصُوْص/یوم تشکر کے موقع پر میجر ذکا شہید کے اہل خانہ کا اظہار تشکر،ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں،قوم کے بہادر سپوت میجر ذکا شہید کےسوگواران کی جانب سے بھی اہم بیان دیا گیا۔
میجر ذکا شہید نے 2012 میں سیاچن میں گیاری سیکٹر کے محاذ پر دفاع وطن میں جام شہادت نوش کیا، یوم تشکر کے موقع پر میجر ذکا شہید کے والدکا کہنا تھا کہ’میرے بیٹے نے گیاری میں جام شہادت نوش کیا ، افواج پاکستان کی بھارت کیخلاف عظیم فتح پر مجھے بہت خوشی ہوئی۔
مودی نے جہاز تو خرید لئے مگر پاکستان کی مسلح افواج کے جذبے جیسا جذبہ کہاں سے لے گا؟ شہید میجر ذکا کے والد کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوان جذبہ شہادت سے سرشار ہیں۔
شہید بیٹے کی تصویر سے بات کرتے ہوئے والد کا کہنا تھا کہ’ بیٹے آپکی شہادت کا بدلہ پاکستان کی افواج نے بھارت سے لے لیا۔
میجر ذکا شہید کی والدہ کا کہنا تھا کہ’ جب مجھے پاکستان کی مسلح افواج کی فتح کی خبر ملی تو میں نے سجدہ شکر ادا کیا‘ میں نے دشمن کی شکست کی دعائیں کی۔
میجر ذکا شہید کے بھائی کا کہنا تھا کہ’ پاکستان کی مسلح افواج نے جیسے بھارتی دفاع کو ناکارہ بنایا وہ تاریخی ہے‘ ہم بھارت کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کسی بھول میں نہ رہے، وطن عزیر کی مضبوط بنیادوں میں ہمارے شہداء کا خون شامل ہے۔