ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

   پنجاب بھر کے38 ہزار سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات

   پنجاب بھر کے38 ہزار سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جیند ریاض :  پنجاب بھر کے 38 ہزار سرکاری اسکولوں میں اسٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات آج جمعہ 16 مئی کو منعقد ہوئے جس میں طلبہ نے بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسکولوں میں صدر، نائب صدر، جنرل سیکرٹری، فنانس سیکرٹری کے عہدوں کے علاوہ سپورٹس، ڈیبیٹنگ اور کلچرل سوسائٹی کے عہدیداروں کا بھی انتخاب عمل میں آیا۔

امیدواروں نے اپنی کامیابی کے لیے انتخابی مہم بھرپور انداز میں چلائی جبکہ طلبہ نے پولنگ کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی پسندیدہ امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالے۔

پولنگ کا وقت مکمل ہونے کے بعد شفاف طریقے سے ووٹوں کی گنتی کی جا رہی ہے۔ انتخابات کے عمل کی نگرانی اساتذہ پر مشتمل الیکشن اسٹاف کر رہا ہے جو گنتی مکمل ہونے کے بعد کامیاب امیدواروں کے ناموں کا باضابطہ اعلان کرے گا۔