ممکنہ ٹرین آپریشن بحالی، آئی جی ریلوے پولیس نے ہدایات جاری کر دیں

ممکنہ ٹرین آپریشن بحالی، آئی جی ریلوے پولیس نے ہدایات جاری کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید )ملک بھر میں ممکنہ ٹرین آپریشن کی بحالی کے پیش نظر پاکستان ریلوے پولیس کے موثر اقدامات، وزارت ریلوے کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز پر من و عن عمل کے حوالے سے آئی جی ریلوے پولیس کی جانب سےہدایات جاری کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ریلوے پولیس شہزاد اکبر نے ویڈیو لنک کے ذریعے ریلوے پولیس کی تمام ڈویژنز کے ایس پیز سے خطاب کیا ۔اس موقع پرڈی آئی جی آپریشنز نے آئی جی ریلوے پولیس کے احکامات سے متعلق آگاہی دی۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی ریلوے پولیس عارف نواز خان کی جانب سے خصوصی ہدایات دی گئی ہیں کہ ایس اوپیز پر من و عن عمل کرتے ہوئے سکیورٹی پلان تشکیل دیا جائے۔ ٹرینوں میں گشت کیلئے ملازمین کی تعداد کو بڑھایا جائے، خصوصی طور پرپڑھے لکھے اور اچھی شہرت کے حامل نوجوانوں کو گشت ڈیوٹی پر مامور کیا جائے۔ ملک بھر کے تما م بڑے ریلوے سٹیشنز پر سکیورٹی کے بہتر انتظامات کئے جائیں، داخلی اور خارجی راستوں پر ریلوے پولیس کمانڈوز تعینات کئے جائیں۔

ریلوے پولیس کی تمام ڈویژنوں کے ایس پیز کو ضلعی پولیس افسران سے ملکرسکیورٹی پلان مرتب کرنے کی خصوصی ہدایات دی گئی ہیں۔آئی جی ریلوے پولیس نے کہا ہے کہ ریلوے املاک اورمسافروں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، ہنگامی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے ہر بڑے ریلوے سٹیشن پر ریلوے پولیس کے 20کمانڈوز پر مشتمل ریزروکوئیک ریسپانس فورس بھی تشکیل دی جائے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer