ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر کے 78 فیصد سکولوں میں طلباء کی آن لائن حاضری کا آغاز نہ ہوسکا

پنجاب بھر کے 78 فیصد سکولوں میں طلباء کی آن لائن حاضری کا آغاز نہ ہوسکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب بھر کے 78 فیصد سرکاری سکولوں میں طلباء کی آن لائن حاضری کا آغاز نہ ہوسکا، لاہور کے 98 فیصد سرکاری سکولوں میں اب بھی طلباء کی حاضری رجسٹر پر لگائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری سکولوں میں ٹیب کی کمی کے باعث طلباء کی آن لائن حاضری کا آغاز نہ ہوسکا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے 48 ہزار سکولوں میں سے صرف 22 فیصد سکولوں میں ہی آن لائن حاضری کا عمل شروع کیا جاسکا ہے۔ پنجاب کے 78 جبکہ لاہور کے 98 فیصد سکولوں میں ابھی بھی حاضری رجسٹر پر لگائی جارہی ہے، سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ طلباء کی حاضری لگانے کے بعد بذریعہ ایس ایم ایس حاضری بھیجوائی جارہی ہے۔

 دوسری جانب سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ آن لائن حاضری لگانے کیلئے تمام سکولوں کو ٹیب فراہم کیے جارہے ہیں۔ آن لائن حاضری لگانے کیلئے سکول ایجوکیشن کو مزید وقت درکار ہوگا۔    

Shazia Bashir

Content Writer